نگران وزیر صحت بلوچستان کا ٹراما سینٹر کوئٹہ کا دورہ، مچھ حملے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کا ٹراما سینٹر کوٹئہ سول ہسپتال کا دورہ۔ اس موقع پر ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران کاسی ، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر اسحاق پانیزئی ، آر ایم او ڈاکٹر آمنہ ، انچارج فارماسسٹ ڈاکٹر سید حضرت آغا اور دیگر معاونین موجود تھے۔ نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نے مچھ کولپور میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی۔ زخمیوں کی علاج معالجے کیلئے تمام طبی سہولیات بروئے کار لائی جائے۔ انہوں نے ایم ڈی ٹراما سینٹر اور طبی عملے کے کارکردگی کو سراہا۔ ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کی ایمرجنسی صورتحال میں کارکردگی قابل ستائش ہے۔ نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کی دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کی دعا۔ نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کی کولپور،مچھ میں شہید ہونے والوں کی درجات کی بلندی کی دعا کی۔


