دکی، کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن جاں بحق
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے ضلع دکی کے مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیا۔نعش نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ۔جاں بحق کانکن کی شناخت نصیب اللہ ولد عبدالکریم سکنہ ضلع قلعہ سیف اللہ کے نام سے ہوگئی۔اسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد میت آبائی علاقے روانہ کردی گئی ۔
Load/Hide Comments


