بھارتی فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ،3کمانڈوز ہلاک

رائے پور(این این آئی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں سرچ آپریشن کے لیے جانے والے بھارتی فوج کے کمانڈوز کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3کمانڈوز ہلاک اور 14زخمی ہوگئے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں یہ حملہ علیحدگی پسند نیکسل باغیوں نے بھارتی فوج کو اپنے جال میں پھنسا کر کیا تھا۔2021 کے بعد یہ اس ریاست میں بھارتی فوج کا سب سے بڑا نقصان ہے۔نیکسل باغیوں نے اس کارروائیکے لیے پہلے علاقے میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔یہ حملہ اتنا اچانک تھا کہ بھارتی کمانڈوز کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔حملے میں 20 کے قریب بھارتی فوج کے اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 3 نے دم توڑ دیا جب کہ 14 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔6 زخمیوں کی حالت نازک نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں