مچھ،سڑک کی تعمیر میں ناقص میڑیل کے استعمال پر،تین افسران معطل

کوئٹہ: سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مچھ سے مارگٹ تک سڑک کی تعمیر میں ناقص میڑیل کے استعمال پرکاروائی کرتے ہوئے تین افسران کو معطل کردیا، تفصیلات کے مطابق سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نورالامین مینگل نے مچھ سے مارگٹ تک سڑ ک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر کارروائی کرتے ہوئے قائمقام ایس ڈی او مچھ گل محمد، سب انجینئرز لیاقت علی اور مجیب کرد کو معطل کردیا تینوں افسران نے مبینہ طور پر ٹھیکیدار سے ملی بھگت کی وجہ سے کام کی نگرانی نہیں کی۔ افسران کی معطلی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں