اقوام متحدہ کی رپورٹ جھوٹ اور پروپیگنڈا ہے جسے مسترد کرتے ہیں، افغان حکومتی ترجمان
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے افغانستان میں القاعدہ سمیت دیگر شدت پسند گروپوں کی موجودگی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی رپورٹس مسترد کردی ہیں۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں ان الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں شکست کھانے والے طالبان انتظامیہ کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان ان جھوٹے الزامات کو سختی سے مسترد کرتی ہے، بدقسمتی سے اقوام متحدہ کے رہنماﺅں کی جانب سے امارات اسلامیہ افغانستان پر الزام لگانے کا باقاعدہ سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کا مقصد ہمیشہ پروپیگنڈا کرنا ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں القاعدہ موجود نہیں اور ہماری انتظامیہ کسی کو بھی افغانستان کی سرزمین کو دوسروں کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔
Load/Hide Comments


