متحدہ عرب امارات میں پھنسے بلوچستان کے مزید 170شہری کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ؛ کورونا وائرس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں پھنے بلوچستان کے مزید 170شہری کوئٹہ پہنچ گئے کسی میں کورونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئیں، تفصیلات کے مطابق منگل کو شارجہ سے نجی ایئر لائن کی پرواز مزید 170مسافروں کو لیکر کوئٹہ پہنچ گئی یہ افراد کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے تھے،منگل کو پہنچنے والی پرواز میں عملے کے 6ارکان اور تین بچوں سمیت کل 176مسافر شامل ہیں جن میں سے کوئی بھی کورونا وائرس کا مشتبہ مریض رپورٹ نہیں ہواجبکہ کوئٹہ ایئر پورٹ پہنچنے پر جہاز کو مکمل طور پر ڈس انفکیٹ بھی کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں