انسانی حقوق کی آڑ میں حملہ آوروں کے لواحقین اور جعلی دانشوروں کی سہولت کاری سامنے آگئی، جان اچکزئی
کوئٹہ (پ ر) نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مچھ حملے میں ملوث افرادکی لاشیں مانگنے والوں کے چہرے بے نقاب ہوگئے، حملہ آوروں کو شہید کہنے والے بھارت کے ایجنٹ ہیں، یہ وہی حملہ آوروں کے ساتھی ہیں جو اسلام آباد میں دھرنا دے کے بیٹھے تھے اور ان افراد کو مسنگ پرسننز ثابت کررہے تھے، جو حملوں میں ملوث تھے، نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ یہی مسنگ پرسن جن کی تصویریں انہوں نے اسلام آباد میں اٹھائی ہوئی تھیں ان میں سے تین مسنگ پرسننز جو اصل میں حملہ آور تھے سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں مچھ میں مارے گئے، بھارت کی رچائی گئی خطرناک شرپسندی کی سازش فورسز نے خاک میں ملادی۔ ماہ رنگ اور اس کے ساتھیوں کے مکروہ عزائم قوم کے سامنے آچکے ہیں۔ یہ انسانی حقوق کی آڑ میں حملہ آوروں کے سہولت کار ہیں۔ جعلی دانشوروں کی سہولت کاری ہمارے سامنے کھل کے آ گئی ہے۔


