پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کی ترقی کیلئے غیر ملکی ادارے سے معاہدہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل پر غیرملکی کنسورشیم سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جمعہ کو نجکاری کمیشن کے دفتر میں جونز لینگ لا سالے امریکہز انکارپوریشن (JLL) کی قیادت میں ایک کنسورشیم کے ساتھ امریکا کے شہر نیو یارک میں قائم پی آئی اے کی ایک جائیداد روزویلٹ ہوٹل کی ترقی کے لیے ایک فنانشل ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ (FASA) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری و آئی پی سی فواد حسن فواد بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد حسن فواد نے حکومت پاکستان کی جانب سے دنیا کے مالیاتی دارالحکومت کے مرکز میں واقع تاریخی مقام کو جدید ترین ترقیاتی خصوصیات اور معیارات کے ساتھ ایک شاندار ڈھانچے کے طور پر تیار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے فنانشل ایڈوائزری کنسورشیم کی صلاحیت اور مہارت پر بھی اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ بہترین ممکنہ شراکت داروں کی تلاش کرے گی اور حکومت پاکستان کے لیے اپنے کام کی قدر کا ادراک کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں