ہائر ایجوکیشن کے فنڈز پر حملے وبا کے دنوں میں میڈیکل یونیورسٹیوں کیلئے برے نتائج لائینگے‘بلاول بھٹو
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہائر ایجوکیشن کے فنڈز پر حملے وبا کے دنوں میں میڈیکل یونیورسٹیوں کیلئے برے نتائج لائیں گے،میڈیکل یونیورسٹیاں کرونا وائرس کے خلاف اگلے محاذوں پر جدوجہد کررہی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہاکہ پی ٹی آئی نے گزشتہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں کمی کی،پی ٹی آئی نے موجودہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں اضافے سے انکار کیا،پی ٹی آئی کے اقدام کے بعد یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی طلبہ کی فیسوں میں اضافہ ہوگا۔پی ٹی آئی کے اقدامات کے بعد اکثر یونی ورسٹیوں کو بندش کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔پی ٹی آئی کو اپنے تعلیم دشمن ایجنڈے پر شرم آنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ عالمی وبا کے دنوں میں پی ٹی آئی کو اتنی غیرت نہیں آئی کہ وہ ٹیچنگ ہسپتالوں اور میڈیکل یونیورسٹیوں کو سپورٹ کرے۔


