سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں سرکاری ادارے کا سربراہ گرفتار

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں سرکاری ادارے کے سربراہ کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی اینٹی کرپشن اتھارٹی نے قبل از اسلام کے ثقافتی ورثے کی دیکھ بھال اور نگرانی کے ادارے کے چیف ایگزیکٹو افسر( سی ای او) امر بن صالح عبدالرحمٰن کوکرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار کیا۔ امربن صالح نے اپنے سرکاری عہدے اور اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایسی کمپنی کو ٹھیکے دلوائے جس کے وہ شریک مالک تھے، کرپشن میں معاونت پر امر بن صالح کے قریبی رشتے دار سمیت دیگر 3 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں