سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا اہم ہے۔ فواد چوہدری
وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا عزیر بلوچ اور نثار مورائی کو نہ جاننے کا مؤقف بہت کمزور ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اظہارِ خیال کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے عزیر بلوچ سے متعلق سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں، علی زیدی نے بطور ثبوت جے آئی ٹی رپورٹس بھی پیش کی ہیں۔فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب عدلیہ کا فرض ہے کہ اس معاملے کا جائزہ لیں، سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا اہم ہے۔
Load/Hide Comments


