کسی اتحادی کے حوالے سے فکر نہیں ہے، صرف انصاف ہوگا، پی ٹی آئی رہنما

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی کا فیصلہ عدالت میں ہو گا۔ پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت تو خود اس کیس میں فریق ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی کمیشن کی رپورٹ پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کارروائی بھی کرائی، جے آئی ٹی میں کسی بھی اتحادی کا نام آتا ہے تو کارروائی ہونی چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا ہے کہ کسی اتحادی کے حوالے سے فکر نہیں ہے، صرف انصاف ہو گا، چینی کی کرپشن میں 20 لاکھ تو سلمان شہباز کے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی چورہوں، جعلی ڈگری والے کپتان ہوں، یا جے آئی ٹی، سب پر ایکشن ہو گا، کراچی کے لوگوں کا پی ٹی آئی پر حق ہے، شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں