آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے، سعودی عرب

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اس نے امریکا کو بتادیا ہے کہ ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہونے تک اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے۔ایک بیان میں سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق کے حصول پر ثابت قدم ہے، فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مملکت نے امریکی انتظامیہ کو اپنے ٹھوس مو¿قف سے آگاہ کردیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے جب تک ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی۔سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت بندکرنے اور اسرائیلی قابض افواج کے انخلا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے عمل کو تیز کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں