چلی کے سابق صدر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہیلی کاپٹر حادثہ جنوبی چلی کے علاقے لوس ریوس میں پیش آیا، سابق صدر کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر 3 افراد زخمی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کے وقت علاقے میں تیز بارش ہورہی تھی، البتہ یہ پتا نہیں چل سکا کہ حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا یا اس کی اور وجوہات تھیں۔حکام کے مطابق چلی کی بحریہ نے حادثے کے مقام سے سابق صدر سیبسٹین پنیرا کی لاش برآمد کرلی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق سیبسٹین پنیرا کی عمر 74 برس تھی، وہ دو مرتبہ 2010ءسے 2014ءاور 2018ءسے 2022ءتک چلی کے صدر رہے۔ بتایا گیا ہے کہ آنجہانی رہنما کی سرکاری تدفین کی جائے گی، چلی کے صدر گیبریل بورک نے ملک میں تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
Load/Hide Comments


