علی زیدی نے سنجیدہ سوالات اٹھائے، عدلیہ معاملے کا جائزہ لے: فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا عزیر بلوچ اور نثار مورائی کو نہ جاننے کا موقف کمزور ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ علی زیدی نے ناصرف سنجیدہ سوالات اٹھائے بلکہ ثبوت کے طور پر جے آئی ٹی رپورٹس بھی پیش کیں۔ اب عدلیہ کا فرض ہے کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا اہم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں