لندن کی کریمنل کورٹ کے قریب متعدد دھماکے

لندن (این این آئی)لندن کی کریمنل کورٹ کے قریب کئی دھماکے ہوئے، لندن بھر میں دھماکوں کی آواز سنی گئی، پولیس اور فائر فائٹرز بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن کی کرمنل کورٹ (اولڈ بیلے)کے قریب دھماکے کے بعد کراون کورٹ کی عمارت کو خالی کرالیا گیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس سے افراتفری پھیل گئی۔رپورٹ کے مطابق دھماکوں کے بعد ایک مارت سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا جبکہ علاقے پر دھویں کے کالے بادل چھاگئے۔رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں اور درجنوں فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں پہنچ گئے، واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں