سچل میں دستی بم حملہ، رینجرز کا ریٹائرڈ ملازم جاں بحق

کراچی:کراچی کے علاقے سچل میں دہشتگردوں نے ایک دکان پر دستی بم حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دکان کا مالک جاں بحق ہوگیا۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس ایس پی) ضلع شرقی کے مطابق سچل بلاول گوٹھ میں دکان پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے ۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق حملہ آورموٹرسائیکل پرسوارتھےاور حملے میں جاں بحق شخص رینجرزکا ریٹائرڈ ملازم تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں