ن لیگ کو قومی اسمبلی کی ایک اور نشست مل گئی، آزاد امیدوار میاں محمد خان بگٹی پارٹی میں شامل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ن لیگ کو قومی اسمبلی میں ایک اور نشست مل گئی۔ این اے 253 سے آزاد امیدوار میاں محمد خان بگٹی مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔میاں محمد خان بگٹی ہرنائی ڈیرہ بگٹی سے 46 ہزار 683 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، میاں محمد خان بگٹی کا نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار۔ اس حوالے سے میاں محمد خان بگٹی نے کہا کہ ن لیگ کا ٹکٹ نہیں ملا تھا، آزاد حیثیت سے انتخابات میں جیت کر اب ن لیگ میں باضابطہ شامل ہورہا ہوں۔ اس موقع پر شہباز شریف نے میاں محمد خان بگٹی کو ٹیلی فون کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے فیصلے پر شکریہ ادا کرتے اور لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments


