امریکی سینیٹ میں یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے 95 ارب ڈالر کا امدادی پیکج منظور

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی سینیٹ نے کئی ماہ کی سیاسی کشمکش کے بعد یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق ڈیموکریٹس امدادی بل کو منظور کرنے کے حق میں تھے جبکہ ریپبلکن پارٹی کے رہنماو¿ں کی رائے اس پر منقسم نظر آئی، بل کے حق میں 70 اور مخالفت میں 29 ووٹ آئے۔ امریکی پیکیج کے تحت یوکرین کے لیے 60 ارب ڈالر، فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے لیے 14 ارب ڈالر اور غزہ سمیت تنازعات والے علاقوں میں انسانی امداد کے لیے 10ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔ منظور کردہ پیکج کے تحت تائیوان سمیت ایشیا میں موجود دیگر امریکی شراکت داروں کو 4 ارب ڈالر دیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں