اوتھل‘ لیویز فورس کی کارروائی میں نان کسٹم پیڈ کار برآمد‘ 2ملزمان گرفتار

اوتھل:لیویز فورس اوتھل کی کارروائی نان کسٹم پیڈ ایگزیو کار برآمد دو ملزمان گرفتار مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویڑن بیلہ کیپٹن ر عارف احمد کی نگرانی میں ایس ایچ او لیویز تھانہ اوتھل عبدالجلیل سومرو نے لیویز فورس پارٹی نائب رسالدار حافظ عبدالرازاق انچارج لیویز چیک پوسٹ دبئی مسجد خلیفہ نزیر برہ دفعداد اختر بلوچ حوالدار عبدالرازاق مانڈڑہ حوالدار موسیٰ خاصخیلی کے ہمراہ دبئی مسجد چیک پوسٹ پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ ایگزیو کار برآمد کرکے دو ملزمان جاوید اور محمد جاوید کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں