افغانستان، سرکاری گاڑیوں کی شادی بیاہ میں موجودگی پر سزاکا اعلان
کابل(این این آئی)افغان صوبے ارزگان نے صوبے میں شادی بیاہ کی تقریبات میں اہم پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد جہاں ملک میں کئی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں وہیں اب معاشرتی طور پر پابندیاں اور احکامات سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ایک ایسا ہی حکم افغان صوبے ارزگان کے گورنر مولوی محمد علی جان کی جانب سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ بیت المال کی گاڑی، رینجر، ہیلکس جیپ یا پھر V8 کو کسی شادی بیاہ کی تقریبات میں دیکھیں تو امارات اسلامی افغانستان کے ہر اہلکار کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ڈرائیور کو گرفتار کر لے۔گورنر کی جانب سے یہ کہنا تھا کہ نہ صرف ڈرائیور کی گرفتاری کی جائے گی، بلکہ استعمال شدہ گاڑی کو بھی ضبط کر لیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


