مودی نے ابوظہبی میں پہلے ہندو مندر کا افتتاح کردیا

ابوظہبی(این این آئی)جو کبھی ابوظہبی اور دبئی کے درمیان ایک قطع ریگسان تھا، اب وہاں گلابی سنگِ ریگ سے بنے مندر کے مینار ایستادہ ہیں۔ دیوتاں اور متقیوں سے مزین یہ شرقِ اوسط کا اولین پتھر سے تعمیر کردہ ہندو مندر ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں انتخابات سے عین قبل منگل کو امارات کے ساتویں دورے پر پہنچے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان جنہیں مودی اپنا بھائی کہتے ہیں، ان سے تعلقات کو مضبوط کرتے ہوئے وہ کاروباری، دفاعی اور ثقافتی روابط کو مزید بڑھانے کی امید رکھتے ہیں۔دریں اثنا بھارت اور متحدہ عرب امارات نے سرمایہ کاری، بجلی، تجارت اور ڈیجیٹل ادائیگی کے پلیٹ فارم سمیت کئی اہم شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے آٹھ معاہدوں پر دستخط کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں