برطانیہ میں بھی جعلی پاکستانی پاسپورٹ کا اسکینڈل سامنے آ گیا
اسلام آباد (این این آئی)برطانیہ میں بھی جعلی پاکستانی پاسپورٹ کا سکینڈل سامنے آ گیا جس پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی حکام نے 61پاسپورٹ امیگریشن حکام کے حوالے کرتے ہوئے ان کا اسٹیٹس بتانے کی درخواست کی ہے ۔امیگریشن حکام نے تحقیقات کے بعد پاسپورٹ کو جعلی قراردے دیا،ذرائع کے مطابق پاسپورٹ کا لیمی نیشن پیپر اور ڈیٹا پیپر جعلی تھا۔پاسپورٹس میں ولدیت اور کوائف میں بھی فرق نکلا، پاسپورٹ کہاں پرنٹ ہوئے اور سہولت کار کون تھے،اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments


