حکومت اپنی اصلاح کرنے کو تیار نہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ,امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے حکومت اپنی اصلاح کرنے کو تیار نہیں مہنگائی،بے روزگاری اوربدعنوانی کا راستہ نہ روکا گیا غریبوں کا جینا مشکل اور پریشانی میں بدترین اضافہ ہوگا۔ریاست مدینہ کا اعلان کرنے والوں نے مکہ اور مدینہ جانا مشکل بنادیا ہے۔بدقسمتی سے مہنگائی وبے روزگاری ختم کرنے والوں نے اس میں کمی کے بجائے روزانہ کی بنیادپراضافہ ہورہاہے جماعت اسلامی بدعنوانی ومہنگائی کے خلاف آج صوبہ بھرمیں بھر پور احتجاج کریگی۔عوام الناس اس ظلم وجبر کے ہماراساتھ دیں۔انہوں نے کہاکہ اس حکومت میں جائز کام کے لیے بھی رشوت دینا پڑتی ہے۔ملک میں گندم کے گودام بھرے پڑے ہیں مگر لوگوں کوآٹا نہیں مل رہا۔گندم درآمد کرنے کے فیصلے کے پیچھے بھی کرپشن کا منصوبہ ہے۔ملک پر لینڈ،آٹا اور شوگر مافیا کی حکومت ہے جو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر اربوں روپے لوٹ رہے ہیں۔حکومت میں ہونے کی وجہ سے یہ پکڑے بھی نہیں جارہے۔ ناکام اور نااہل لوگوں کو مسلط کرنے والے خود پریشان ہیں۔ جو ایک گھر چلانے کی کی اہلیت نہیں رکھتے ان کو ملک پر مسلط کردیا گیاہے۔ایک یونین کونسل کو چلانے کا تجربہ نہ رکھنے والے پورے ملک کے حکمران بنے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 22کروڑ عوام پریشان ہیں اور حکمران انہیں مذاق کررہے ہیں۔ مہنگائی بے روز گاری اوربدعنوانی کے خلاف بھر پور احتجاج ضرور رنگ لے آئیگا حکمران دعوؤں نعروں اور اشتہارات کے ذریعے عوام کو سبز باغ دکھاتے رہے لیکن عملاًعوام کو مہنگائی کی چکی میں پیستے اور عوام کا خون نچوڑ کر آئی ایم ایف کو پلاتے اور اس کی نہ بجھنے والی پیاس بجھانے کی کوشش کرتے رہے۔ حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا ہے۔سودن میں دودھ اور شہد کی نہریں بہانے،مہنگائی اور بے روز گاری ختم کرنے اور معیشت کو لندن اور سوئٹزر لینڈ کی سطح پر لے جانے کے دعویداروں نے عوام سے دو وقت کا کھانا بھی چھین لیا ہے۔ ایک بجٹ کے بعد بہتری لانے کے نعرے لگانے والوں نے ہر روزنیا بجٹ دینے لگے تبدیلی کے نام پر عوام کے ساتھ انتہائی بھونڈا مذاق کیا گیا اور انہی پرانے چہروں کو دوبارہ قوم پر مسلط کردیا گیا جو پیپلز پارٹی، مسلم لیگ اور پرویز مشرف کی کابینہ میں تھے اور جنہوں نے پہلے ملک و قوم کو اس گھمبیر صورتحال تک پہنچایاتھا۔ حکومت نے ملکی خود مختاری آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے ہاتھ فروخت کردی ہے۔جب تک ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف ہماری معیشت پر قابض ہیں حالات درست نہیں ہوسکتے۔ مدینہ کی ریاست کے دعویداروں نے حج مہنگا کرکے مدینہ جانا بھی مشکل بنا دیا ہے ظلم و جبر کے اس استحصالی نظام کو بدلنے کیلئے عوام کو اٹھنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں