لاہور ہائیکورٹ: پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا فیصلہ

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف جسٹس قاسم خان نے اٹارنی جنرل پاکستان سے کمیشن کے لیے نام طلب کرلیے۔
لاہور ہائیکورٹ میں پٹرول بحران کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کمیشن کے لیے نام بہتر نہ ہوئے تو عدالت خود تجویز کرے گی، حکومت نے کمپنیز کو 4 کروڑ جرمانہ کر کے 7 ارب کا فائدہ دے دیا، پرنسپل سیکرٹری کی رپورٹ میں الفاظ کے گورکھ دھندے کے علاوہ کچھ نہیں۔
اٹارنی جنرل نے کہا ہم نے کچھ نہیں چھپانا جو ذمہ دار ہوگا اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔ چیف جسٹس قاسم خان نے کہا پٹرول بحران کی تحقیقات کے لیے کمیشن میں کس کو شامل کرنا ہے، اگر کسی سرکاری آفیسر نے ریکارڈ چھپانے کی کوشش کی سخت کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں