ذوالفقارعلی بھٹو گیٹ نمبر چار کی پیداوار تھے،شیخ رشید

راولپنڈی:وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو گیٹ نمبر چار کی پیداوار تھے، پیپلزپارٹی مناظرہ کرلے،ذوالفقار بھٹو سلیکٹڈ وزیراعظم تھے، شہبازشریف کی اپنی پارٹی ان کی واپسی کا مطالبہ کررہی ہے، شہباز شریف شرم کریں اپنی پارٹی کے کہنے پر اب واپس آجائیں۔انہو ں نے کہا کہ گیس اور پٹرولیم پر عمران خان جلد فیصلہ کرنے والے ہیں،لوگوں کو امید ہے کہ عمران خان ہی ان کے مسائل حل کریں گے، چینی چوروں کے گوداموں تک جایا جائے گا، چینی چوروں کا پتالگانے کیلئے فرانزک کی تیاریاں کی جارہی ہیں، جلد چینی چوروں کے گوداموں کا پتا چلایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، پیپلزپارٹی اور نوازشریف کی پارٹی تھکی ہوئی پارٹیاں ہیں، دونوں پارٹیوں کے کلچ پلیٹ بیٹھ چکے ہیں، دونوں پارٹیوں میں کوئی نیا آجاتا ہے تو کہہ نہیں سکتا اب تو شہبازشریف کی اپنی پارٹی ان کی واپسی کا مطالبہ کررہی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں