شب برات 25فروری اتوار کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

جہانیاں(آن لائن)شب برا¿ت 25فروری اتوار کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔چاروں صوبوں،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان،جہانیاں سمیت وطن عزیز کے تمام شہروں کی مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں بابرکت محافل کا اہتمام کیا جائے گا جہاں رات بھر عبادات و نوافل ادا کئے جائیں گے۔ فرزندان اسلام شب برا¿ت کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ،ملک وقوم کی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی،کشمیر وفلسطین کی آزادی اور اپنے مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گے اس بابرکت شب کی مناسبت سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی و نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں