اسپین کے شہر میں 14 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک، 14 زخمی ہوگئے

میڈرڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپین کے شہر ویلینسیا میں 14 منزلہ اپارٹمنٹ میں خوفناک آگ لگنے کے باعث 4 افراد ہلاک اور 14زخمی ہوگئے۔اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملک کے مشرقی علاقے کے بندرگاہی شہر ویلنسیا میں دو رہائشی عمارتوں میں آگ لگنے سے چار افراد ہلاک ہوئے، زخمیوں میں چھ فائر فائٹرز اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ فائر فائٹرز نے اپارٹمنٹ کی بالکونیوں سے لوگوں کو ریسکیو کیا، آگ سے متاثرہ عمارت میں 19 افراد تا حال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں