نو منتخب ارکان سندھ اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، کراچی بھر میں احتجاج روکنے کیلئے پولیس کا کریک ڈاﺅن، متعدد گرفتار

کراچی (انتخاب نیوز) اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے نو منتخب ارکان سے حلف لے لیا۔ نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے لیے آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے شیڈول اجلاس کا آغاز تقریباً 40 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔سندھ اسمبلی کے148ارکان نےحلف اٹھایا جن میں سے 60 ارکان پہلی دفعہ ایوان کا حصہ بنے ہیں۔ سابق قائم علی شاہ نے 8ویں بارسندھ اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھایا۔اپوزیشن کے کل 13ارکان اسمبلی حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے۔ نادرمگسی کارریلی میں شرکت کے باعث حلف اٹھانے نہیں پہنچے جی ڈی اے کے 3 ارکان جبکہ جماعت اسلامی کے ایک اور سنی اتحاد کونسل کے 9 اراکین نے حلف نہیں اٹھایا۔نثارکھوڑو اورجام مہتاب ڈہرسینیٹ کی نشست برقراررکھیں گے ، دادو سے پی پی کے منتخب رکن عزیزجونیجوکے انتقال کے باعث ان کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ پی ایس 129 پرجماعت اسلامی کے حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن نے163ارکان اسمبلی سندھ اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری میں سب سے پہلے سب سے پہلے اسپیکر آغا سراج درانی نے حلف اٹھایا۔انہوں نے نو منتخب ارکان سے سندھی اور پھر اردو زبان میں حلف لیا۔ انہوں نے انگریزی زبان میں بھی نومنتخب ارکان سے حلف لیا اور پھر سب کو مبارکباد دی۔حلف کے دوران اور بعد میں سندھ اسمبلی میں نعرے بازی کیے جانے پر اسپیکر نے کہا کہ نعرے بازی بند کریں ورنہ گیلریاں خالی کرا دوں گا۔سندھ اسمبلی کا اجلاس کل دن 11بجے تک ملتوی کردیا گیا، کل کے اجلاس میں اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکا انتخاب کیا جائے گا۔اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی بھی آج جمع ہوں گے جی ڈی اے کے احتجاج کے پیش نظر سندھ اسمبلی کے باہر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔ ریڈزون میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران خواتین سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں