برطانوی ممبر پارلیمنٹ کو مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز بیان دینے پر معطل کردیا گیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلمانوں کےخلاف نفرت انگیز بیان دینے پر برطانوی ممبر پارلیمنٹ کو پارٹی سے معطل کردیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارہ رپورٹ کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے لی اینڈرسن نے مسلمانوں کےخلاف بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں نے صادق خان کے ذریعے لندن پر قبضہ کرلیا ہے۔ لی اینڈرسن کے ریمارکس پر لیبر اور کچھ کنزرویٹو کی جانب سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا۔ اس کے علاوہ ان کے بیان پر میئر لندن صادق خان نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لی اینڈرسن کا بیان جلتی پر تیل کا کام کرےگا۔ انہوں نے برطانوی وزیراعظم اور ان کی کابینہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رشی سونک کی خاموشی متنازع بیان کے دفاع کے مترادف ہے۔ صادق خان نے لی اینڈرسن کے بیان کو ’اسلامو فوبک، مسلم مخالف اور نسل پرستانہ‘ قرار دیا اور کہا کہ ’مجھے ڈر ہے کہ رشی سونک اور کابینہ کی طرف سے خاموشی متنازع بیان کے دفاع کے مترادف ہے، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ رشی سونک اور ان کی کابینہ اس کے خلاف کیوں نہیں بول رہی اور اس کی مذمت کیوں نہیں کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں