ظہور احمد بلیدی کا وفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کا دورہ،آن لائن کلاسز و دیگر امور پر تبادلہ خیال
کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے ایک وفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جامعہ کے اساتذہ اور افیسران بھی موجود تھے۔ وفد کو جامعہ کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بتایا گیا۔ ملاقات کے دوران صوبے میں تعلیمی ترقی، مشترکہ طور پر تعاون و اشتراک عمل کے زریعے اعلیٰ تعلیم کے فروغ، آن لائن کلاسز کا اجراء اور طریقہ کار سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے جامعہ کے تعلیمی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں معیاری تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کی ترقی ہے۔ اور سالانہ مالی بجٹ میں تعلیم کے لئے اضافی گرانٹ اور تعلیمی ترقی کے لئے اقدامات سرفہرست ہیں۔ اور صوبے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ مختلف تعلیمی پروگرامز کو مشترکہ طور پر ترتیب دیا گیا ہے۔ جسکا مقصد جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی پالیسیاں مرتب کئے جاسکیں اور صوبے کو ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے تمام توانائیاں صرف کئے جائیں گے۔ اور جامعہ بلوچستان کے ساتھ مختلف صوبائی محکمہ جات مشترکہ طور پر مختلف منصوبوں پر تعاون و اشتراک عمل کو بروء کار لارہی ہیں تاکہ جدید تعلیم و تحقیق کے ذریعے اور ایک دوسرے کے تعاون و رہنمائی سے اصل مقاصد کو حاصل کرنا ہے۔وائس چانسلر نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ جو کئی دہائیوں سے صوبے کے طلبہ کو معیاری تعلیم اور بہتر مستقبل کی جانب راغب کرنے کے لئے اپنی خدمات صرف کررہی ہیں۔ کیونکہ تعلیم ہی وہ زریعہ ہے جس سے اقوام نے اپنی تقدیر بدلی ہے اور اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنائے ہیں۔ اور رواں صدی تبدیلی کی صدی ہے اور اس میں وہی اقوام اپنی وجود کو برقراررکھ سکیں گے۔ جو اعلیٰ تعلیم و تحقیق کو اپنا نصب العین بنائیں گے۔ اور جامعہ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے صوبے میں تعلیمی ترقی کے لئے اپنی توانائیاں صرف کرے گی۔آخر میں وائس چانسلر نے وفد کا شکریہ ادا کیااور انکے دورے کو جامعہ کے لئے اہمیت کا حامل کرار دیا۔


