پی ایس ایل 9، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست دیدی

لاہور (انتخاب نیوز) پی ایس ایل 9 کے میچ میں پشاور زلمی نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی۔212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم وین ڈر ڈوسن کی سنچری کی بدولت 203 رنز بناسکی۔یہ لاہور قلندرز کی رواں پی ایس ایل میں مسلسل پانچویں شکست ہے، وہ اب تک ایک بھی میچ جیت نہیں سکی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ حارث رو¿ف انجری کے باعث پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے، وہ 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ لاہور کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ اوپنر بابر اور صائم ایوب کے درمیان 136 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی، صائم نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کی۔ بابر 48 اور صائم 88 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ رومین پاو¿ل نے 20 گیندوں پر 46 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، آصف علی 6 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ محمد حارث 12 اور والٹر 2 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 اور جہانداد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔زلمی کے 212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 203 رنز بناسکی۔قلندرز کی جانب سے وین ڈر ڈوسن نے ایچ بی ایل، پی ایس ایل 9 کی پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی لیکن ان کی 104 رنز کی ناٹ آﺅٹ اننگز بھی قلندرز کو پہلی کامیابی نہ دلواسکی۔اس کے علاوہ شائی ہوپ 29 ، احسن حفیظ 20 اور صاحبزادہ فرحان نے 15 رنز بنائے، جہانداد خان 13 ، فخر زمان 4 اور سکندر رضا ایک رن بناسکے۔زلمی کی جانب سے نوین الحق نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، لیوک ووڈ ، پاول ولٹر اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز اب تک ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی، اسے 5 میچز میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پشاور زلمی نے اب تک4 میچز کھیلیں ہیں جس میں اسے 2 میں شکست اور 2 میں کامیابی ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں