پی ایس ایل 9، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے ہرا دیا

لاہور (انتخاب نیوز) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رن سے شکست دے دی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 201 رن بنائے، 202 رن کے ہدف کے جواب میں اسلام آباد کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 193 رن بناسکی۔ اس سے قبل پشاور زلمی پہلے کھیلتے ہوئے5 وکٹ کے نقصان پر 201 رن بنائے، زلمی کے کپتان بابراعظم 111 رن بنا کر ناقابل شکست رہے، بابراعظم کی 63 گیندوں پر مشتمل اننگ میں 2 چھکے اور 14چوکے شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں