منگل سے بلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں، آندھی اور بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) 29 فروری سے ایک طاقتور ملک گیر سلسلہ داخل ہو گا۔ جس سے خیبرپختونخوا گلگت کشمیر بلوچستان کے 90 فیصد علاقوں میں تیز ہواو¿ں شدید آندھی اور شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور کچھ علاقوں میں ژالہ باری متوقع ہے ۔ جبکہ پنجاب کے 60 سے 70 فیصد علاقوں میں تیز ہواو¿ں آندھی اور شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ اس دوران شدید طوفانی ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران کچھ علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ہے ۔ جبکہ خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور چند مقامات پر شدید ڑالہ باری کا امکان ہے ۔ جبکہ جنوبی پنجاب کے اکثر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے اکثر علاقوں میں ہلکی بارش اور چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں