روس نے پیٹرولیم کی برآمداد پر 6 ماہ کیلئے پابندی لگا دی، اطلاق یکم مارچ سے ہوگا

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے یکم مارچ سے پیٹرول کی برآمدات پر 6 ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔ خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق روسی کی جانب سے پیٹرول برآمد کرنے پر پابندی کی خبر روسی میڈیا ’آر بی سی‘ نے جاری کی تاہم بعدازاں ڈپٹی پرائم منسٹر الیگزینڈر نواک کے ترجمان نے معاملے کی تصدیق کر تے ہوئے بیان جاری کردیا۔ روسی میڈیا گروپ آر بی سی نے ایک نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم الیگزینڈر نواک نے 21 فروری وزیراعظم میخائل میشوسٹن کو خط لکھ پر پیٹرول کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی تھی جو انہوں نے منظور کرلی، ایک علیحدے ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ فیصلہ ہو چکا ہے لیکن ابھی تک حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ آر بی سی کے مطابق نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ضرورت سے زیادہ مانگ کو پورا کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ گھریلو مارکیٹ میں قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں