فرانس کا یوکرین فوج بھیجنے کا عندیہ، امریکا، جرمنی اور برطانیہ سمیت نیٹو ممالک نے مخالفت کردی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کی جانب سے یوکرین میں فوج بھیجنے کے عندیہ کے بعد امریکا، جرمنی اور برطانیہ سمیت دیگر نیٹو ممالک نے اس فیصلے کی مخالفت کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس نے یورپی ممالک کی طرف سے یوکرین میں فوج بھیجنے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد روس نے یوکرین کے اتحادی یورپی ممالک کو خبردار کیا تھا۔روس نے کہا تھا کہ یوکرین میں ان کے خلاف فوج بھیجنے کی صورت میں وہ بھی جنگ کا دائرہ وسیع کریں گے اور ایسی صورت حال میں نیٹو اور روس کا تصادم ناگزیر ہوجائے گا۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے پیر کی شام اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ ہمیں اس امکان کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ سیکیورٹی کی ضرورت ہو سکتی ہے جس کے لیے فوجی تعیناتی کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments


