امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فائرنگ، 104 افراد شہید، 750 زخمی ہوگئے
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوب مغربی علاقے میں الرشید اسٹریٹ پر موجود امداد کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث 104 فلسطینی شہید اور 750 کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے لڑاکا ہیلی کاپٹروں سے عام شہریوں پر شیلنگ کی گئی۔ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے وحشیانہ اقدام اور معصوم افراد کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری جنگ بندی ہی عام شہریوں کے قتل عام کو روکنے کا واحد ذریعہ ہے۔
Load/Hide Comments


