پیپلز پارٹی کے رہنما اکرم بنگلزئی کو صوبائی مشیر یا ترجمان بلوچستان حکومت بنائے جانے کا امکان

کوئٹہ (پ ر) پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماءمیر اکرم بنگلزئی کو صوبائی مشیر یا ترجمان بلوچستان حکومت بنائے جانے کا امکان۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کا بلوچستان حکومت کی ترجمانی اور مشیر برائے اطلاعات پر میر اکرم بنگلزئی کے نام پر زیر غور۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءرکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے میڈیا کے توسط سے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کو ایک پڑے لکھے اور جیالے کی اشد ضرورت ہے جو بلوچستان کے مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کرے۔ یقین ہے کہ پیپلز پارٹی کا ایک جیالہ بلوچستان حکومت کی ترجمانی کو احسن طریقے سے سنبھالیں گے۔ رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ میر اکرم بنگلزئی نے مجھ پر اعتماد کر کے پیپلز پارٹی کے مشکل دور میں میری قیادت میں شمولیت کی۔ جس طرح ماضی میں بھی ہم نے اپنے مخلص ساتھیوں کو اکیلے نہیں چھوڑا تو ان شاءللہ اب وقت آگیا ہے کہ بلوچستان کی نمائندگی پیپلز پارٹی کے ایک حقیقی جیالہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں