اسرائیل نے غزہ میں 25000سے زیادہ خواتین اور بچوں کو قتل کیا، امریکہ

واشنگٹن(آئی این پی)واشنگٹن نے پہلی بار غزہ پر اسرائیلی جنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کو تسلیم کیا ہے، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ اسرائیل نے 7اکتوبر سے اب تک غزہ میں 25000سے زیادہ خواتین اور بچوں کوقتل کردیا ہے۔ اسرائیل کو شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا،کانگریس کی سماعت کے دوران لائیڈ آسٹن سے اسرائیل کے ہاتھوں قتل ہونے والی فلسطینی خواتین اور بچوں کی تعداد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا 25000سے زیادہ۔ آسٹن نے مزید کہا کہ اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک تقریبا 21000انتہائی درست گائیڈ کیے جانے والے گولے اسرائیل کو بھیجے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں