ڈیرہ بگٹی میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے قریبی ساتھی پر بم حملہ
ڈیرہ بگٹی(یو این اے)پیرکوہ روڈ پر ریمورٹ کنٹرول بم حملے میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے قریبی ساتھی چیف آف نوتھانی بگٹی وڈیرہ بہار خان بگٹی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے زرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی میں پیرکوہ روڈ پر قبائلی رہنما چیف آف نوتھانی بگٹی وڈیرہ بہار خان نوتھانی بگٹی کے گاڑی کے قریب دھماکے کے باعث گاڑی مکمل تباہ جبکہ گاڑی پر وڈیرہ بہار خان نوتھانی بگٹی وڈیرہ دوست محمد عرف بابا رولو سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی قبائلی عمائدین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی بعد ازاں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مزید تفتیش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


