افغانستان میں بھارتی جاسوس گرفتار

کابل(این این آئی )خطے میں دہشتگرد سرگرمیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا ایک اور ثبوت منظرعام پر آگیا۔ افغانستان میں بھارتی دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی دہشتگرد ثنا الاسلام کو 29 فروری کو افغانستان کے شہر قندھار سے گرفتار کیا گیا۔ بھارتی دہشتگرد کا تعلق کیرالہ سے ہے اور وہ تاجکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہوا۔ثنا الاسلام نے بھارتی افسران کے حکم پر افغانستان آنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افسروں نے افغانستان میں داعش کے نمائندوں سے ملاقات کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں