پہلا کابینہ اجلاس کے فوری بعد ملک کا وزیراعظم جاں بحق

افریقی ساحلی ملک آئیوری کوسٹ کے وزیراعظم کابینہ اجلاس کے فوراً بعد طبیعت بگڑنے کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہوگئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ وزیراعظم عمادو گون کولیبلی کی طبیعت کابینہ اجلاس کے بعد اچانک بگڑی تو انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔عمادو گون نے 10 جنوری 2017 کو ملک کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا، ان کی اچانک موت پر صدر الاسین اوتارا کی جانب سے ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں