منظور کاکڑ پر حملہ کی مذمت،حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی،ضیاء لانگو
کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور احمد کاکڑ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس طرح کے واقعات میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ جو کوئی بھی حکومتی رٹ کو چیلنج کرے گا ان کے خلاف سخت کاروائی سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی صوبائی وزیر داخلہ نے اعلی پولیس حکام کو ملوث عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرتے ہوئے ان کے فوری گرفتاری کی ہدایات دی ہے۔
Load/Hide Comments


