بسیمہ میں کیسکو کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ، صارفین کو مشکلات کا سامنا
بسیمہ (ریاض بلوچ+نمائندہ خصوصی) بسیمہ میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے گھریلو،کاروباری صارفین سمیت ذرعی ٹیوب ویلز کے مالکان کو ذہنی مریض بنا دیا،کیسکو اہلکار غیر قانونی کنکشنز سے اپنے ماہوار جمع کرانے میں تاخیر کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھایا ہے تفصیلات کے مطابق بسیمہ کے عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو نے بسیمہ کے پسماندہ لوگوں کے مسائل میں سردیوں کے دنوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے مذید اضافہ کر دیا۔ بسیمہ شہر سمیت دیگر فیڈرز پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کمرشل صارفین سمیت زمینداروں کی کمر توڑدی ہے۔ بجلی کی کم وولٹیج اور آنکھ مچولی سے صارفین کے قیمتی سامان کا جلنا روز کا معمول بن گیا ہے۔بسیمہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ گھمبیر ہو گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کیسکو کی جانب 20 سے 22 گھنٹوں کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ بجلی کی طویل بندش اور وقت بے وقت کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سب کے معاملات بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ گھریلو کے ساتھ کاروباری حضرات اور زراعت سے وابستہ صارف بھی مشکلات سے دو چار ہیں۔بسیمہ کے عوامی حلقوں نے کیسکو چیف سے سب ڈویژن بسیمہ میں طویل لوڈ شیڈنگ پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سب ڈویژن میں غیر قانونی زرعی ٹیوب ویلوں کی بھر پر ایکس ای این ماہانہ کسی نہ کسی لائن سپرٹینڈنٹ کو ٹھیکے پر دے کر صارفین کی تذلیل کررہا ہے۔ایکس ای این نوشکی اور ایکٹینگ ایس ڈی او کی بھتہ خوری کا نوٹس لے کر بسیمہ کیسکو سب ڈویژن کے صارفین کو بجلی کی سپلائی کو یقینی بنائیں۔


