وزیر اعظم کا دورہ گوادر، وزیر اعلیٰ کے ہمراہ امدادی اشیاء کی تقسیم،چیئرمین این ڈی ایم اے کی بریفنگ
گوادر (انتخاب نیوز) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف بطور وزیر اعظم پاکستان گوادر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا استقبال وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کیا۔وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی مدد میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتیں گے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گوادر کی عوام کی مدد کریں گے۔ شہباز شریف نے امدادی کیمپ میں مقیم متاثرہ خاندانوں میں امدادی اشیاء کی تقسیم بھی کی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کو چیئرمین این ڈی ایم اے نے گوادر اور جنوبی بلوچستان میں بارشوں سے نقصانات، امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے کہا کہ متاثرہ مواصلانی ڈھانچے کی بحالی، املاک کے نقصانات پر رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں یہاں مدد کیلئے آیا ہوں، امداد میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔شہباز شریف کے اس دورے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور ن لیگی رہنما عطا تارڑ بھی شریک۔


