پی ایس ایل 9، لاہور قلندرز کی پہلی کامیابی، اسلام یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دیدی

راولپنڈی (انتخاب نیوز) پی ایس ایل 9 کے 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دے دی، رواں ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کی یہ پہلی کامیابی ہے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔ رسی وین ڈیر ڈوسن 64 رنز اور شاہین آفریدی 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں