سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال پر نوٹس، سرکاری گاڑیاں دوسرے صوبوں میں استعمال نہیں ہونگی،وزیر اعلیٰ
کوئٹہ(انتخاب نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کا نوٹس لے لیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی سرکاری گاڑیاں دوسرے صوبوں میں استعمال نہیں ہوں گی، سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے جانے والی گاڑیوں کو چیف سیکرٹری سے این او سی لینی ہوگی، دیگر صوبوں میں استعمال ہونے والی تمام سرکاری گاڑیاں واپس طلب کرلیں گئیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت جاری کی کہ کوئی بھی افسر جائے تعیناتی سے باہر گاڑیوں کا ذاتی استعمال نہیں کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری وسائل عوام کی ملکیت ہیں غلط استعمال ہونے نہیں دیں گے

Load/Hide Comments


