گوادر کے سیلاب زدگان کی امداد کے دوسرے مرحلے میں طبی کیمپ قائم کردیے، ڈاکٹر ماہ رنگ
گوادر (پ ر) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی اس وقت گوادر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تین مرحلے میں کام کررہی ہے۔ پہلے مرحلے میں ہماری ٹیم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروے کیے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ دوسرے مرحلے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کرکے طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ تیسرے مرحلے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے بنیادی اشیاءفراہم کی جائیں گی۔
Load/Hide Comments


