ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.9 تھی
کوئٹہ ( این این آئی) ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع ژوب میں جمعرات کی شام چار بجکر 19 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت 3.9 اور گہرائی 35کلومیٹر رکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 40کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا ،ژوب انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے ضلع بھر میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
Load/Hide Comments


