حوثیوں کا کمر شل جہاز پر حملہ ، پہلی بار 2ہلاک6زخمی، امریکا اور برطانیہ کی جوابی بمباری

صنعا(آئی این پی) یمن کے حوثیوں نے خلیج عدن میں کمرشل جہاز پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 سویلین میرین ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔امریکی حکام نے تصدیق کہ کہ میزائل حملے میں کارگو شپ کو بھی نقصان پہنچا۔حکام کے مطابق خلیج عدن میں جہازوں پر حوثیوں کےحملوں میں جانی نقصان کا یہ پہلا واقعہ ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں کو ایران کی سرپرستی حاصل ہے، انہوں نے نومبر 2023سے بحری جہازوں پر حملے شروع کیے ہیں اور امریکا انہیں روکنے کے لیے جنوری سے فضائی کارروائیاں کر رہا ہے لیکن ابھی تک حوثی حملے نہیں رک سکے۔ امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے مغربی یمن میں حدیدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو فضائی حملے کیے ہیں۔یہ بات حوثیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی نے بتائی ہے۔ 2018میں سویڈن کے شہر اسٹاک بقیہ ن
ہوم میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کے ساتھ حوثیوں کےجنگ بندی معاہدے کے بعدسے ہوائی اڈہ اور بندرگاہی شہرکے ایک بڑے حصے پر حوثیوں کا کنٹرول ہے۔ امریکہ-برطانیہ کے اتحاد نے مبینہ حملوں کے بارے میں تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔جنوبی بندرگاہی شہرعدن میں یمنی کوسٹ گارڈ کے ذرائع کے مطابق یہ حملہ حوثی گروپ کی جانب سے خلیج عدن میں بارباڈوس کے پرچم بردار بحری جہاز ٹروکانفیڈنس پرمیزائل حملے کے چند گھنٹے بعد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں